پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض6ماہ کے مطالعاتی دورے کے بعد امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (نیوز رپورٹر) ملک کے نامور شوگر سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض چیئرمین انور ریاض قدیر ڈائی بٹیزانسٹیٹیوٹ امریکہ 6ماہ کے مطالعاتی دورے کے بعد وطن پہنچ گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض نے اپنے مطالعاتی دورے میں امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن‘ ٹیکساس، کیلیفورنیا میں قائم مختلف ڈائی بٹیز کیئر سنٹرز کے دورے کے ساتھ شوگر کے حوالے سے مختلف کورسز میں شرکت کی۔ ڈاکٹر عارف ریاض کے امریکہ کے اس دورے سے شوگر کے علاج کے حوالے سے پاکستان میں بڑی تبدیلی ہوگی۔ وطن واپسی پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نامور افراد کے علاوہ ان کے ہسپتال کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔