انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج یونیورسٹی لاہور میں تین روزہ ’’ہائر ایجوکیشن کمشن انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ (زون ڈی) کا اختتام ہوگیا۔ چمپئن شپ کی پروقار اختتامی تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کل 8یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی نے فرسٹ پوزیشن‘ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے سیکنڈ‘ منہاج یونیورسٹی لاہور نے تیسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ چمپئن شپ کے آخری روز وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی لاہور محمداقبال مرتضیٰ حیدر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فہد سرور اور کوچ محمدعابد کو مبارکباد دی۔