پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 27 فروری کو طلب
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 فروری کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں پی سی بی کے انتظامی امور اور صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹیوں کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔ ممبران سپر لیگ کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کریں گے جبکہ پشاور زلمی کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ سے بھی آگاہ کیا جائیگا ۔ قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری ، 21-2020ء کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اور سی ای او پی سی بی وسیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع پر بات ہوگی۔