انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے : عارف علوی
خانیوال (خبرنگار) صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ انتہاء پسندی کا خاتمہ کر کے ہی ملک و قوم کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شریک مجلس علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے کوآرڈی نیٹر میاں اجمل عباس سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں اجمل عباس نے انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ قیام امن اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔