دہلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی فصیلیں بحال اور فوڈ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ

ملتان (خبرنگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے اندرون شہر کا دورہ کیا۔اس موقع پر دلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی ایک کلومیٹر فصیل کی بحالی اور اس کیساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ فصیل کے ساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن فصیل کے ارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کرے علاوہ ازیں کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان قدیم ترین زندہ شہر ہے اور اسکے ورثہ کی حفاظت ضروری ہے۔