Waqt News
Tuesday | March 09, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی ادارہ صحت کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قائدانہ خدمات کو خراج تحسین
  • ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا :پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
  • بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2021ء کا آغاز ہوگیا
  • خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا:سینٹر اعجازاحمدچوہدری
  • مجلس احرار اسلام پاکستان کا ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

اردو کا زوال ،ذمہ دار کون ؟

Feb 24, 2021 6:05 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اردو کا زوال ،ذمہ دار کون ؟

ایک گدھ ایک بھوکی اور قریب المرگ بچی کے مرنے کا انتظار کر رہاتھا۔ تاکہ اُسے نوچ کرکھا سکے ۔ ایک سائوتھ افریقی جرنلسٹ Kevin Carterنے 1993ء میں سوڈان میں قحط کے دوران تصویر کھینچی ، یہ تصویر دنیا  میں اتنی مشہور ہوئی کہ انہیں اس تصویر کی وجہ سے Pulitzer Prizeسے نوازاگیا  لیکن کارٹر زیادہ دن زندہ نہ رہ سکا اور اپنے اس اعزاز کا لطف زیادہ دنوں تک نہیں اُٹھا سکا ۔ کیونکہ ڈپریشن کاشکار ہو کر اس نے خود شکی کر لی ۔ ایسا کیوں ہوا ؟ دراصل وہ اس ایوارڈ کے پانے کا جشن  منارہا تھا تو ساری دنیا کے میڈیا چینلز پر اسکا ذکر ہو رہا تھا اوراسکی شہرت بام عروج پر پہنچ چکی تھی ۔ تبھی وہ واقعہ ہوا  جس کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو کر کارٹر نے خود کشی کر لی ۔ ہوایوں کہ ایک انٹر ویو کے دوران کسی نے کارٹر سے پوچھ لیا کہ آپ نے تصویر تو بہت زبردست لی لیکن یہ بتائیں اُس بچی کا کیاہوا؟ کارٹر یہ سوال سن کر مبہوت رہ گیا ۔پھر اُس نے سنبھل کر جواب دیا یہ دیکھنے کیلئے وہ رک نہیں سکا کیونکہ اُسے فلائٹ پکڑنی تھی ۔ یہ جواب سن کر سوال پوچھنے والے نے کہا کہ اُس دن وہاں دو گدھ تھے جن میں سے ایک کے ہاتھ میں کیمرہ تھا ۔ اس واقعے نے کارٹر پر اتنا اثر ڈالا کہ وہ ڈپریشن میں چلا گیا  اور آخر کار خود کشی کرلی ۔ یہی کچھ توہماری قومی زبان اُردو کے ساتھ ہوا ۔ ہمارے زمانہ طالب علمی کے وقت انگریزی کے چندہی الفاظ ہوتے تھے مثلا ً ہیڈ ماسٹر ، فیس ، فیل ، پاس اورجمعرات کو آدھی چھٹی یعنی ہاف ڈے اور جمعہ کو مکمل چھٹی ہوتی تھی ۔ اس طرح انگلش میڈیم اسکول میں پیپر اور سرکاری اسکول میں پر چہ کہا  جاتاتھا۔ پھر استادکو سرکہا جانے لگا ۔سارے اساتذہ ٹیچرز بن گئے ۔پھرعام بول چال میں غیر محسوس طریقے سے اُردو کا جوزوال شروع ہوا۔ وہ اب تک جاری ہے ۔ جماعت کو کلاس میں اور جو ہم جماعت تھے وہ سب کلاس فیلو ہوگئے۔ ہمیں بخوبی یاد ہے کہ اول ، دوئم ، سوم ، چہارم ، پنجم ،ششم ، ہفتم ،ہشتم ، نہم ،دہم جماعتیں ہوتی تھیں اور کمروں کے باہر لگی تختیوں پر اسی طرح ہوتاتھا ۔پھر اِن کمروں نے فرسٹ سے ٹینتھ کلاس کی نیم پلیٹس لگ گئیں ۔ تفریح کی جگہ ریسیں اوربریک کے الفاظ استعمال ہونے لگے ۔ گرمیوں کی چھٹیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی جگہ سمر ویکشن اور وینٹر ویکیشن آگئیں ۔چھٹیوں کاکام چھٹیوں کا کام ہی نہ رہابلکہ ہولیڈے ہوم ورک ہو گیا ۔ پہلے پرچے شروع ہونے کی تاریخ آتی تھی ۔ اب پیپرز کی ڈیٹ شیٹ آتی ہے ۔ امتحانات کی جگہ ایگزامز ہونے لگے ۔ قلم ،دوات ،سیاہی ، تختی اور سلیٹ جیسی اشیاء گویا میوزیم میں رکھ دی گئیں۔ اِنکی جگہ لیڈپنسل اور بالپین آگئے ۔ کا پیوں پر نوٹ بکس کا قبضہ ہو گیا ۔ نصاب کوکو رس کہا جانے لگا اس تمام کورس کی کتابیں بستے کی جگہ بیگ میں رکھ دی گئیں ۔ ریاضی کو میتھس کہا جانے لگا۔ اسلامیات کی جگہ اسلامک اسٹڈی بن گئی۔ انگریزی کی کتاب انگلش بک بن گئی ۔ 

سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

اسی طرح طبیعات فزکس ،معاشریات اکنامکس ، سماجی علوم ، سوشل سائنس میں تبدیل ہوگئیں ۔ داخلوں کی بجائے ایڈمشنز ہونے لگے ۔ پہلے انعام ملا کرتے تھے پھر پرائز ملنے لگے ۔ بچے تالیاں پیٹنے کی جگہ کلیپ کرنے  لگے ۔ یہ سب کچھ سرکاری اسکو لوں میں ہوا ہے۔ باقی رہے پرائیویٹ اسکول انکا تو پوچھئے ہی مت ، صرف تعلیمی ادارے ہی نہیں ہمارے گھروں میں بھی اردو کو یتیم اولاد کی طرح ایک کونے میں ڈال دیا گیا ۔ باورچی خانہ کچن بن گیا اور اس  میں پڑے برتن کراکری ، غسل خانہ ، پہلے باتھ روم ہوا ، پھر ترقی کر کے واش روم بن گیا ۔ مہمان خانہ کو ڈرائینگ روم ،پہلی منزل کو گرائونڈفلو ر اوردوسری منزل کو فرسٹ فلور ،دروازہ ڈور بن گیا ۔ کپڑے الماری کی جگہ وارڈروب اور کبرڈمیں رکھے جانے لگے ۔ دوسری طرف رشتوں میں دیکھ لو ۔ ابو جی یا ابا ،ڈیڈی یا پاپا بن گے ۔امی یا امی جان ممی میں تبدیل ہو گئیں ۔ سب زیادہ نقصان رشتوں کی پہچان کا ہوا۔ چچا چچی ، مامو ں ، ممانی ،پھو پھا ، پھوپو ،خالو ، خالہ سب کے سب غیر ادبی اور بے احترام سے لفظ انکل اورآنٹی میں تبدیل ہو گئے ۔بچوں کے لئے ریڑھی والے سے لے کر سگے رشتہ دار تک سب کے سب انکل ہو گئے ۔ یعنی محمود ،ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے  اور ساری عورتیں آنٹیاں بن گئیں ۔ گھر اورا سکول میں اتنی زیادہ تبدیلیوں کے بعدبازار انگریزی کی زد سے کیسے محفوظ رہتا ۔دوکانیں شاپس ، گاہک کسٹمر بن گئے ۔ کریانے کی دکان جنرل اسٹور بن گئے ۔ قصہ مختصر سود  انٹرسٹ کہا جانے لگا  ، محبوب بوائے فرینڈ اور محبوبہ گرل فرینڈ بن گئیں  اور خبروں کی جگہ نیوز سننے لگے ۔ کس کس کا اور کہاں کہاں رونا رویا جائے ۔ اُردو کے زوال کی صرف حکومت ریاست ہی ذمہ دار نہیں بلکہ عام آدمی تک نے اس میں حصہ لیا ہے اور دکھ تو اس بات کا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس تک  نہیں کہ ہم نے اپنی خوبصورت زبان اردو کا حلیہ مغرب سے مرعوب ہوکر کیسے بگاڑ لیا۔ وہ الفاظ جو اردو زبان میں پہلے سے موجود ہیں اور مستعمل بھی ہیں ۔ انکو چھوڑ کر انگریزی زبان کے الفاظ کو استعمال کرنے میں فخر محسوس کرنے لگے ۔ ہم لوگ کہاں سے کہاں آگئے اور کہاں جارہے ہیں؟ دوسروں کو کیا رونا روئیں ہم خود ہی اسکے ذمہ دار ہیں ۔ دوسرا اور کون ہو سکتا ہے۔

کرنل( ر )جمیل اطہر کا شعری مجموعہ’’ چشم بینا‘‘ شائع ہو گیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • برطانوی ہائی کمشنر کا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق اردو میں ...

    Feb 19, 2021 | 17:54
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
  • کرونا پروٹوکول دھرا رہ گیا،بنگلہ دیش میں عالم دین کے جنازے ...

    Apr 21, 2020 | 10:19
  • سپریم لیڈر کی دولت کرونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے: ...

    Apr 14, 2020 | 11:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی ادارہ صحت کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر صحت ...

    Mar 08, 2021 | 22:38
  • ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا ...

    Mar 08, 2021 | 22:35
  • بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ ...

    Mar 08, 2021 | 22:33
  • خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا:سینٹر ...

    Mar 08, 2021 | 22:20
  • مجلس احرار اسلام پاکستان کا ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان ...

    Mar 08, 2021 | 22:18
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

    Mar 08, 2021
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • 1

    سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

  • 2

    حکومت ریلوے حادثات  پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے 

  • 3

    کرونا: اڑھائی کروڑ بچوں  کا سلسلہ تعلم منقطع ‘ لمحہ فکریہ

  • 4

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 5

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 1

    پیر ‘  23رجب المرجب  1442ھ‘  8؍مارچ 2021ء 

  • 2

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 3

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۱)

    Mar 08, 2021
  • عورت مارچ : عورت کا دشمن؟ 

    Mar 08, 2021
  • ویمن ڈے، بھارتی خواتین اور نکسل تحریک ! 

    Mar 08, 2021
  •  ایک لوہار کی 

    Mar 08, 2021
  • جمہوریت بہترین انتقام 

    Mar 08, 2021
  • خواتین کی تعلیم اور قومی ترقی 

    Mar 08, 2021
  • عطاکیا مجھ کو دردِ الفت

    Mar 08, 2021
  • چیف صاحب عوام کی عدالت میں

    Mar 08, 2021
  • پاک بحریہ ہماری خاموش دفاعی قوت !

    Mar 08, 2021
  • عزم وہمت کے پیکر اورمزدور شاعر احسان دانش 

    Mar 08, 2021
  • 1

    کمشنر راولپنڈی کی فوری توجہ چاہیے

  • 2

    پاکستان برائے فروخت کیوں

  • 3

    گلدستہِ روحانیت کا فیضان 

  • 4

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 5

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    احساس

  • 2

    جنت کی نعمتیں

  • 3

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 4

    نماز کی تاکید

  • 5

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 1

    یقین

  • 2

    قسم 

  • 3

     خیانت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    قربانیاں

  • 1

    نغمہ

  • 2

    دعا 

  • 3

    زوالِ

  • 4

    دعا 

  • 5

    آشنائی

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

  • 4

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    فالج کی 9 پیشگی علامات

  • 2

    بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

  • 3

    کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف کیس میں مریم نواز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

  • 4

    فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  • 5

    پاپائے روم کی عراق کے دورے کے دوران ایلن کردی کے والد سے ملاقات

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group