طالب علموں کو ادبی سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے : سی او ایجوکیشن راجن پور
جام پور (نمائندہ نوائے وقت، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) طالب علموں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ادبی سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی روشنی ای میگزین کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راجن پورملک مسعود ندیم نے روشنی ای میگزین انتظامیہ کے خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سکول سربراہان کو ہدایات کی جاتی ہے کہ روشنی ای میگزین کو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ کرام اور طلبا ہر ماہ کی 10 تاریخ تک بذریعہ واٹس ایپ چیف کوارڈی نیٹرکو ارسال کیا کریں۔ ضلع بھر کے ہائی سکولز میں لٹریری سوسائٹیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔