مختلف شہروں میں کروڑوں کی سرکاری اراضی مافیا سے واگزار
بہاولپور، وہاڑی، میلسی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) تحصیل حاصل پور کے علاقہ چک نمبر 20/FW میں ریونیو فیلڈ عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے121 کنال 10مرلہ زرعی سرکاری اراضی واگزار کرالی جس کی مالیت21ملین سے زائد ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمدجعفر چوہدری نے چک نمبر 21ڈبلیو بی میں 40لاکھ روپے مالیت کی 2ایکٹر 4کنال اور چک نمبر 95ڈبلیو بی میں 2کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی 92کنال زرعی اراضی واگزار کرائی اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق علی نے چک نمبر 173ڈبلیو بی میں ایک کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی 56ایکٹر سرکاری زرعی اراضی واگزار کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمر فاروق نے مرضی پورہ گلی نمبر 07میں 4کنال سرکاری رقبہ قابضین سے واگزار کرایا۔ ڈی سی وہاڑی نے کہا کہ سرکاری اراضی پرقبضہ کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔