عدالت سے لڑکی کواغوا کرنے کی کوشش‘ تین حملہ آور گرفتار
مظفرگڑھ، منڈا چوک(نامہ نگار) وکیل لڑکی کا بیان ریکارڈ کرانے علاقہ مجسٹریٹ مدثر حسین کی عدالت میں پہنچے تو مشتاق احمد،ربنواز،سانول اور انکے ساتھی نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر حملہ آور افراد اور وکلاء میں دھکم پیل، ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اینٹیں بھی ماری گئیں 3 افراد کو پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔