ڈی سی وہاڑی کا سکولز ‘ پارکس اور میونسپل لائبریری کا معائنہ
وہاڑی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے شہر کے مختلف سکولوں، پارکوں اور میونسپل لائبریری کا وزٹ کیا انہوں نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول اور ڈویژنل پبلک سکول میں کرونا ایس او پیز اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا بچوں کی تعلیمی استعداد کو بھی چیک کیا اور سی ای او ایجو کیشن کو سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں چھوٹے بچوں کیلئے کڈز بلاک تعمیر کیا جائے گا تاکہ چھوٹے بچے بہترین ماحول اور بہتر سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں اور انہیں جدید تدریسی طریقوں کے مطابق پڑھا یا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں ضروریات کے مطابق اضافی کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے ڈی پی ایس سکول وہاڑی کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ نرسری کلاس رومز میں ایل ڈی ایز لگائی جائیں۔