چانڈکا اسپتال میں موٹریں خراب ہونے سے ڈائیلائسز مشینیں بند
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) چانڈکا اسپتال کے نیفرالاجی وارڈ میں آر او پلانٹ کے پانی کی دو موٹرز خراب ہونے کے باعث 24 ڈائیلاسز مشینیں بند ہوگئیں جس کے باعث دور دراز علاقوں سے ڈائیلائیسز کے لئے آنے والے مریض مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مشنیں بند ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز نہ ہونے پر مریضوں اور تیمارداروں کا سول اسپتال روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ جہاں انہوں نے دھرنا دے کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، دھرنے کے باعث دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گئی، اس موقع پر مریضوں کے ورثہ گل حسن، مجاہد و دیگر کا کہنا تھا کہ تین چار روز سے کبھی بجلی اور کبھی آر او پلانٹ کے پانی کے موٹرز جراب ہونے پر ڈائیلاسز کے بغیر واپس بھیج دیا جاتا ہے، چار پانچ سالوں سے یہ ہی مسائل ہیں کسی نے نہیں سنی تب تھی احتجاج کیا ہے، ڈائیلاسز مشینیں بند ہونے کی وجہ سے مریض سکھر، گمبٹ اور دیگر شہروں کی جانب جانے پر مجبور ہیں، دوسری جانب دھرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ٹیکنیشن طلب کرکے خراب مشینوں کی مرمت کرکے مریضوں کو علاج فراہم کیا۔