Waqt News
Sunday | February 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ
  • عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی دھوم
  • کورونا وائرس: دنیا میں25 لاکھ 36 ہزار سے زائد اموات
  • اٹارنی جنرل خالد جاوید کورونا کی نئی قسم کا شکار ہو گئے
  • اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

     جھک کر چلو حیات بڑی مختصر سی ہے

Feb 24, 2021 5:54 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
     جھک کر چلو حیات بڑی مختصر سی ہے

موت! حیات مستعار کے سفر کا وہ باب ہے جوکاتب ازل نے انسان کی تقدیر میں روزاوّل ہی سے لکھ دیا ہے ۔ حیات و ممات کے اس سفر میں ہر ذی روح جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن ربّ کے حکم پراپنے پیاروں کو ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے کر یہاں سے جانا ہے، اور موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گا مگریہ دل ایسا ناسمجھ اور نادان ہے کہ زندگی کی رنگینیوں میں کھو کر موت کی حقیقت ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔ دوسری طرف خالق کائنات کے کھیل بھی عجیب اور نرالے ہیں ایک طرف اس نے ہمارے دلوں میںاپنے پیاروں کے لئے پیار،محبت، چاہت اور مروت جیسا نازک احساس رکھا ہے تودوسری طرف ان پیاروں سے عارضی یا دائمی جدائی جیسی کڑی آزمائش بھی ہے جسے صبر و رضا کے ساتھ برداشت کرنے کے لئے آسمان جتنا بلند حوصلہ اور پہاڑ جیسا مضبوط کلیجہ چاہیے جو اللہ تعالیٰ کے خاص کرم کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔ انسان بہت ہی بے بس اور لاچار ہے ، یہ قدرت کے سامنے نہ تو اکڑ سکتا ہے اور نہ ہی زبردستی اس سے اپنی کوئی بات منواسکتا ہے ، یہ اگر کچھ کر سکتا ہے تو فقط اپنی لاچاری اور بیچارگی کا ماتم کر سکتا ہے۔ 3 دسمبر 2020ء جمعرات کا دن میرے پورے خاندان اور والدین کے لئے کڑی آزمائش کا دن تھا جب میرے بڑے بھائی رانا شہاب الدین اٹھاون برس کی عمر میں میری نظروں کے سامنے اچانک اس جہان فانی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کوچ کر گئے۔ اور جاتے ہوئے اپنے پیچھے آنسوؤں کا سیلاب، آہوں اور سسکیوں کا طوفان چھوڑ گئے۔ ان کی وفات سے آج تک شاید ہی کوئی ایسا دن یا لمحہ گزرا ہو جب ان کی یاد میرے شامل حال نہ رہی ہو۔ جہاں ان کی عدم موجودگی کا احساس اکثر رلاتا ہے وہاںاپنی آنکھوں کے سامنے منوں مٹی تلے دفن ہوتے دیکھنے کے باوجود آج بھی مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ زندہ ہیں اور ابھی کچھ دیر میں آکر آواز دیں گے ۔ مجھے فخر ہے کہ میرے بڑے بھائی ایک باکردار،اصول پرست،محنتی،ہمدرد اورسچے ،کھرے انسان تھے ۔ نماز پنجگانہ کے پابند اور کثرت درود شریف کے عادی تھے۔ میں نے جب ان کی میت کو اکیلے قبر میں اترتے دیکھا تو مجھے احساس ہو کہ ہمارے حقیقی ساتھی بس ہمارے اعمال ہوتے ہیں جو یا تو ہماری بخشش کا سبب بن جاتے ہیں یا پھر ہماری بربادی کا نوحہ۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ زندگی بہت مختصر سی ہے، ہماری سانسیں اور ہماری صلاحیتیں بھی محدود ہیں، محدودیت کے اس دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں لامحدود خواہشوں کے قلعے تعمیر کرنے کی حماقت نہیں کرنی چاہیے ، ہمارے کندھوں پر خواہشوں کا اتنا بوجھ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنے اصل مقصد سے ہی پیچھے ہٹ جائیں، اور ہمیں یہ یاد ہی نہ رہے ہمارا اصل مقصد بندگی، انسانیت کی خدمت اور خود کو سنوارنا، بہتر بنانا اور اس دار الامتحان سے کامران و کامیاب لوٹنا ہے۔

عوامی مفادات کیلئے حکومت کو غیر جانبدارانہ فیصلے کرنا ہونگے: ثروت اعجاز قادری

خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عظیم ہے کہ ’’موت کو یاد کرو اور قبروں کی زیارت کیا کرو تاکہ تمہیں زندگی کی بے مائیگی اور بے رخی کا احساس ہو‘‘۔ جلد یا بدیر ہم بھی قبر کے اندھیرے گڑھے میں دھکیل دیئے جائیں گے ۔ حقیقت یہی ہے کہ سب نے جانا ہے ، سبق یہ ہے کہ ہم نے کیا تیاری کی ہے ، ہمارا ہر بڑھتا قدم موت کی طرف اور گزرتا سانس ہمیں زندگی کے خاتمے کی طرف لیکر جاتا ہے ۔ کوئی بادشاہ ہے یا غلام، کوئی کارخانہ دار ہے یا تاجر یا ملازم، کوئی طاقتور ہے یا کمزور سب نے خالی ہاتھ جانا ہے ۔ کوئی شان و شوکت، جاہ و جلال، دنیاوی عظمت، بڑا مرتبہ، عہدہ، تعلقات کسی کام نہیں آئیں گے ، سب کو ایک چارپائی اسے اٹھانے والے زندہ لوگوں اور قبر کے لیے تھوڑی سی جگہ کی ضرورت پیش آنی ہے ۔ ہر انسان نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے ، روز محشر کسی کی ذرہ برابر چیز بھی پوشیدہ نہیں رکھی جائے گی اور نہ ہی اس دن کسی جان پر ظلم ہو گا، اس دن ہمارے اعضاء ہی گواہی دیں گے کہ ہم دنیا میں کیا کرتے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پیاروں کے لیے کثرت سے دعائے مغفرت کرنا چاہیے جو کہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، باری تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ،اور ہمیں اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے دنیا میں نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے ۔ 

نوائے و قت سر وس

کہتا ہوں اک بات بڑی مختصر سی ہے 

جھک کر چلو حیات بڑی مختصر سی ہے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
متعلقہ خبریں
  • عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

    Sep 23, 2020 | 09:36
  • پی ٹی آئی سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی بڑی جماعت ...

    Feb 18, 2021 | 12:01
  • بلوچستان: دہشت گردوں کا ایف سی پوسٹ پر حملہ، سپاہی اسد مہدی ...

    Feb 15, 2021 | 13:33
  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ...

    Feb 08, 2021 | 10:10
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

    Feb 28, 2021 | 13:55
  • عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی دھوم

    Feb 28, 2021 | 13:45
  • کورونا وائرس: دنیا میں25 لاکھ 36 ہزار سے زائد اموات

    Feb 28, 2021 | 13:42
  • اٹارنی جنرل خالد جاوید کورونا کی نئی قسم کا شکار ہو گئے

    Feb 28, 2021 | 13:34
  • اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے:وزیراعلیٰ ...

    Feb 28, 2021 | 13:25
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • حمزہ کی واپسی، شہباز شریف کی تیاریاں!!!!

    Feb 28, 2021
  • ـ"نیو یارک کاٹن کریش،تاجکستانی کپاس"

    Feb 28, 2021
  • عبدالعلیم خان سے ملاقات، پرویز الٰہی اور فواد ...

    Feb 27, 2021
  • فواد چوہدری کے بیان پر ہنگامہ وزیر ستان معاملہ ...

    Feb 27, 2021
  • ’’وجود مرد سے ہے تصویر کائنات میں حسن‘‘

    Feb 27, 2021
  • 1

    پاکستان تیار ہے‘ بھارت سے یواین قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرالی ...

  • 2

    بھارتی طیارے مار گرانے  کے واقعہ کے 2 سال مکمل

  • 3

    مہنگائی بے قابو…حکومت عوام کو  ریلیف دینے کے اقدامات کرے

  • 4

    بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ...

  • 5

    ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

  • 1

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 2

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 4

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 5

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ رَل کے ’’چلِّیئے! خواجہ جیؒ دے ڈیرے جی!‘‘

    Feb 28, 2021
  • پاکستان سے امتیازی سلوک کیوں

    Feb 28, 2021
  • شفاف الیکشن کا خواب 

    Feb 28, 2021
  • بھارت، انتہا پسندی کی آگ الاؤ میں تبدیل

    Feb 28, 2021
  • پاک بھارت رابطے اور حفیظ شیخ 

    Feb 28, 2021
  • پی ڈی ایم کنفیوز کیوں

    Feb 28, 2021
  • بھارت پر پاکستان کی پیشہ وارانہ ا ور ا خلاقی فتح ...

    Feb 28, 2021
  • عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی !

    Feb 28, 2021
  • سینٹ الیکشن ‘ وزیراعلیٰ کی بردباری 

    Feb 28, 2021
  • اونٹ لائبریری اور تعلیم

    Feb 28, 2021
  • 1

    مخلص کی نشانیوں کے گلاب 

  • 2

          پریشان نوجوان کی مالی مدد کی اپیل

  • 3

    بجلی کی پیداوار…متبادل ذرائع 

  • 4

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 5

    یقین اور امید 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۶)

  • 2

    الکتاب (۵)

  • 3

    الکتاب (۴)

  • 4

    الکتاب (۲)

  • 5

    الکتاب (۱)

  • 1

    اتحاد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتفاق

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    مقاصد

  • 1

    نشیب و فراز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    آفتاب

  • 4

    اقبال کا قرآنی انداز فکرونظر

  • 5

    زندگی

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 5

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز کا انتقال

  • 2

    اسلام آباد : فائرنگ، امام مسجد بیٹے اور شاگرد سمیت قتل

  • 3

    امریکا،خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،انٹیلیجنس رپوٹ

  • 4

    کے پی کے میں سینٹ ا نتخابات کے لئے جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ بن گئی

  • 5

    شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو آئوٹ کر کے گلے لگا لیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group