شہریوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہمارا عزم ‘جس کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔پولیس افسران ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرکے بہترین طریقے سے ڈیوٹی مینج کریں۔ان خیالات کااظہار ساجد کیانی نے ایس پیز کے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ موٹر سائیکل وکار چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کئے جائیں۔شہریوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔