نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران و جوانوں میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم
ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان محبوب رشید نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں ایسے افسران اور جوانوں کی کوئی کمی نہیں جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقارو سر بلندی کیلئے ان تھک محنت کی ہے۔سی پی او محبوب رشید نے محکمہ پولیس میں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ جن میں ایس ایچ او صدر جلالپور پیر والہ محمد ارشد بھٹی، ایس ایچ او صدر شجاع آباد رحمت علی، انچارج آئی ٹی سی آئی اے محمد رمضان گل، ریٹائر انسپکٹر محمد افضل قریشی اور دیگر افسران و جوان شامل ہیں۔