شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ‘3سالہ بچی زخمی ‘3ملزم گرفتار‘ایس ایچ او معطل
لاہور(نمائندہ خصوصی) سمن آبادکے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی ایمان زخمی ہوگئی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور 7 سالہ بچی ایمان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او سمن آبادسب انسپکٹر فہیم امداد کو معطل کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ کوتاہی ولاپرواہی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ بچی ایمان کوزخمی کرنے والے تین ملزمان عاصم،فیاض اور عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔