قبضہ گروپ کی پشت پناہی ‘سب انسپکٹر پولیس ‘ساتھی سمیت گرفتار‘مقدمہ درج
لاہور(نامہ نگار)مکان پر قبضہ کی کوشش میں ملزمان کی پشت پناہی کرنیوالے پولیس سب انسپکٹر شہباز کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سبزہ زار کے علاقے حسن ٹاؤن میں مظہر نامی ملزم نے شہری عبداللہ کے مکان پر قبضے کی کوشش کی۔تھانہ سبزہ زار میں تعینات سب انسپکٹر شہباز نے ساتھی دوست کی قبضہ کی کوشش کروانے میں مدد کی تھی۔سی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگرنے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور اپنی موجودگی میں شہری عبداللہ کا سامان واپس مکان میں رکھوا دیا اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کا گھر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔