کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار‘ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 3سالہ بچہ جاںبحق
لاہور(نمائندہ خصوصی) انڈر پاس دھرم پورہ کے قریب تیز رفتارکار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی‘ موٹر سائیکل سوار محمد عبید اللہ موقع پر ہلاک جبکہ سعد الرحمن زخمی ہوگیا ۔پولیس نے سی سی ٹی و ی کیمروں کی مدد سے فرار ہونے والے کارڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ قائد ملت کالونی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتے 3سالہ بچے گوہرکو ٹائروں تلے کچل ڈالا۔ کمسن بچہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔