محر رشوت نہ ملنے پر رپٹ درج کرنے سے انکار ی،نوٹس لیا جائے :متاثرہ
قصبہ گجرات (نمائندہ نوائے وقت) موضع یارا جوئیہ کے رہائشی عبدالعزیز شاہد ولد خادم حسین چندر جسکا کرمدادقریشی میں موٹر سائیکلوں کا شوروم ہے۔ اس نے بتایا کہ میرے 11 نیو موٹر سائیکلوں کے لیٹر دوران سفر گم ہو گئے تھے تلاش پر نہ ملنے کے باعث رپٹ گمشدگی درج کرانے کیلئے تھانہ کرمدادقریشی میں گیا وہاں پر تعینات محرر اعجاز نے کہا کہ( 11) موٹر سائیکلوں کی گمشدگی رپٹ پر 11000 ہزار روپے دیں۔ متاثرہ عبدالعزیز شاہد نے ڈی پی مظفرگڑھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔