غلام مرتضیٰ بھٹی کی ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی، ڈی پی او نے پرموشن بیچ لگا ئے

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت، نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس میں ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے انسپکٹرغلام مرتضیٰ بھٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرلیاقت حسین‘ انسپکٹر مہرسعیداحمد‘ حماد حسن‘رائے فرحت نوازودیگرنے شرکت کی۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے غلام مرتضیٰ بھٹی محنتی اورقابل پولیس آفیسر ہیں بعدازا ں انہوںنے ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانیوالے انسپکٹرغلام مرتضیٰ بھٹی کو پروموشن بیج لگائے اوران کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی۔