فیروز والہ : آتشزدگی کے 4واقعات
فیروز والہ (نامہ نگار )جاوید نگر کے قریب گودام میں آگ لگنے سے سامان جل گیا۔ شاہدرہ کے قریب پلاسٹک ساز فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے سٹاک کیا مال جل گیا۔ لاہور روڈ پر کاٹن مل میں اچانک بھڑک اٹھی‘ لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ مشینری تیارکرنیوالی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا ۔