ملتان کے ضیاء الرحمن نے مسٹر جنوبی پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئر مسٹر جنوبی پنجاب کے ٹائٹل کیلئے ڈیرہ غازیخان ،ملتان ، بہاولپور ڈویژن سے 35تن سازوں نے حصہ لیا۔ جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ مین فزیک کے مقابلے ہوئے۔ ملتان کے ضیاء الرحمن نے مسٹر جنوبی پنجاب اور ڈیرہ غازیخان کے محمد اویس نے جونیئر مسٹر جنوبی پنجاب کا اعزاز حاصل کیا جنہیں بالترتیب موٹر سائیکل اور 20ہزار روپے کیش انعامات میں دیئے گئے ۔ مین فزیک کا مقابلہ بہاولپور ڈویژن کے محمد حمزہ نے جیت لیا۔ اس موقع پر محمد یحی بٹ ، نعیم اختر ، شاہد حسین صدیقی ودیگر موجود تھے ۔