جعلی نمبر پلیٹس پر کوئی عذر قبول نہیں : سی ٹی او
لاہور(نمائندہ خصوصی)پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں پر متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا یاجا رہا ہے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔