کھیلوں کے مقابلوں میں سیکنڈری سکول ہتھیجی کی تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن

مبارک پور(نامہ نگار)تحصیل احمد پور شرقیہ کے سرکاری سکولوں کے درمیان ادبی مقابلوں میں تحصیل بھر میں گورنمنٹ سیکنڈری سکول ہتھیجی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ۔ اسی طرح کھیلوں کے مقابلے میں ہتھیجی سکول کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں کوٹ خلیفہ ہائی سکول کی ٹیم کو شکست دیکر تحصیل بھر میں کرکٹ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع کے کوالیفائی کرلیا۔ فٹبال اوربیڈمنٹن میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ریس کے مقابلوں میں 100 میٹر اور 400 میٹر کی دوڑ میں ہتھیجی سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔