صالح پٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں10 مزدور زخمی
سکھر(بیورورپورٹ) صالح پٹ کاٹن فیکٹری کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں مزدوری کے حصول کیلئے جانے والے دس مزدور جن میں شمشاد کٹپر، شہمیر، کامران،لطاف شیخ،امید علی ،شیراز،لال ڈنو ،دلشاد،مرید احمد علی و دیگر شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی علاج کیلئے روانہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں شامل احمد کٹپر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔