میرپورخاص میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک چلائی جائے گی
میرپورخاص (بیورورپورٹ) شہر میں سوئی گیس کے بحران میں مذید شدت آگئی افسران کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے گیس بحران اور کم پریشر کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں ، سول سوسائٹی کی جانب سے 25 فروری کو شہر میں دھرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی نااہلی کے باعث میرپورخاص شہر میں سوئی گیس کے بحران کا خاتمہ نہیں ہو سکا افسران کی جانب سے پیدا کردہ سوئی گیس کے بحران اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر کے علاقوں سٹلائٹ ٹائون ، ڈھولن آباد ، میر کا پلاٹ ، والکرٹ ، بھانسنگھ آباد ، کھارپاڑہ ، حمید پورہ کالونی ، ہیرآباد ، نائی پاڑہ ، تھامس آباد ، پاک کالونی ، غریب آباد ، میر کالونی پہنور کالونی ، گلشن کالونی، سمیت شہر کے 95 فیصد سے زائد علاقوں میں روزانہ 10سے گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے عوام کا زندگی اجیرن کر دی ہے شہر میں سوئی گیس کے مصنوعی بحران ، لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس ، سماجی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے 25 فروری کو میرواہ روڈ چاندنی چوک پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے افسران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں گزشتہ دو سالوں سے شہر کو گیس فراہم کرنے والی لائینو ںکو تبدیل کر کے گیس کے پریشر کو بڑھا یا گیا ہے لیکن اس کا فائدہ عوام کو نہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنو ں کو دیا جا رہا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی افسران کو کئی بار شکایات کیں ہیں مگر کوئی شنوائی اور تدارک نہیں ہوا ہے جس پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔