وزیر اعظم عمران خان کا جلد ہی دورہ جنوبی پنجاب کا امکان
رحیم یار خان (احسان الحق سے) وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ چند روز کے دوران دورہ جنوبی پنجاب کا امکان۔سینٹ کے آمدہ انتخابات کے تناظر میں وزیر اعظم اس دورے کے دوران رحیم یار خان یا بہاولپور میں پورے جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی اور اسکی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقاتیں کریں گے۔بعض ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین بھی انکے ہمراہ ہونگے جبکہ اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ انکی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ کے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی اس دورے کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔