اندرون سندھ مختصر خبریں
٭دادوسے نامہ نگارکے مطابق دادو میں گندگی کا آزار عوامی شکایات پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ دادو نے گندگی سے بند پڑ جانے والے ڈسپوزبل نالوں کی ہیوی مشینری کے ذریعے صفائی کا کام شروع کردیا کے اس موقعہ پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمینٹ دادو کے ایس ڈی او سکندر علی پنہور نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ شہر کے 70 فیصد نالوں کا پانی مسن موری کے ڈسپوزبل نالوں میں جمع ہوتا ہے نالوں کے پانی میں گند کچرے سے ڈسپوزبل نالے بند ہوجاتے ہیں رواں ہفتے میں دوسری مرتبہ ہیوی مشینری کے ذریعے ڈسپوزبل نالوں کی کھدائی کی جارہی ہے۔