فیصل ٹائون‘ ہیئر‘ نواب ٹائون‘ مغلپورہ میں لاکھوں کے 4ڈاکے
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن میں عارف کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر6لاکھ20 ہزار روپے مالیت، ہئیر کے علاقے میں عنصر کے گھر 5لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، نواب ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے 2لاکھ 40ہزار روپے مالیت، مغلپورہ میں ذیشان اور فیملی سے 1لاکھ 21ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ لاری اڈا میں مشتاق سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں اشرف سے 75ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں انجم علی سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں الیاس سے 25ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے ڈیفنس اور چوہنگ کے علاقوں سے دو کاریں لٹن روڈ ، رائیونڈ سٹی، اکبری گیٹ، شالیمار اور باغبانپورہ کے علاقوں سے5موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔