راجستھان کے بیکانیر میں 34 گائوں بارود کے ڈھیر پر قائم
اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارتی صوبہ راجستھان کے شہر بیکانیر کے مہاجن علاقہ میں 34 گائوں بارود کے ڈھیر پر قائم ہیں۔ ان گائوں میں تقریباً 2750 خاندان بستے ہیں۔ 1984 میں ہوئی سکھ نسل کشی کے بعد یہاں ’’مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج‘‘ بنائی گئی تھی۔ اس مقصد کیلئے لُون کرنسن تحصیل کے 34 گائوں جبراً خالی کرائے گئے تھے، 1987 سے یہاں توپوں اور لینڈ مائنز کی ٹیسٹنگ کا کام بھی شروع ہو گیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور جان لیوا سکریپ کے باعث یہاں 950 سے زائد اموات سامنے آ چکے ہیں لیکن کبھی ان مظلوموں کی ایف آئی آر درج نہ کی گئی۔ کئی واقعات میں 1200 کے قریب لوگوں ہاتھ، پائوں یا دیگر انسانی اعضا سے محروم ہو چکے ہیں مگر انسانی حقوق کے عالمی چیمپئنز نے بھی اس طرف دھیان نہیں دیا۔