ہسپتال میں حلیم عادل کی سالگرہ‘ سندھ حکومت نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا
کراچی(آئی این پی ) جناح ہسپتال میں زیر علاج سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔ تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔