ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قاسم سوری کو 30 ہزار جرمانہ
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو 30 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ قاسم سوری نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لیا تھا۔ وہ 11 فروری کو ڈسکہ آئے تھے۔