مسلم لیگ (ن) کا پرویز رشید کی نااہلی کے بعد متبادل امیدوار پر غور مشاورت‘ حتمی فیصلہ نوازشریف کرینگے
لاہور (نیوز رپورٹر) الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پرویز رشید کے نا اہل ہونے پر مسلم لیگ ن نے ان کے متبادل امیدوار پر غور شروع کردیا ہے۔ اس بارے میں لیگی قیادت نے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے۔