سینٹ انتخابات کی سرگرمیاں بڑھ گئیں‘ کامل علی آغا کادورہ پنجاب اسمبلی‘ ارکان‘ سپیکر سے ملاقاتیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سینٹ انتخابات کی سرگرمیاں بڑھ گئیں ، حکمران اتحاد کے امیدوار برائے سینٹ کامل علی آغا نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب پنجاب اسمبلی کادورہ کیا۔ انہوں نے سپیکر پرویز الٰہی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں۔