غیر ملکی فنڈنگ، تحقیقات کا دائرہ وسیع، 19 بڑی جماعتوں کے سربراہ آج الیکشن کمشن طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ 19 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج طلبی کے نوٹس جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر نوٹس جاری کئے ہیں۔ پی ٹی آئی، پی پی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم پاکستان، پی اے پی، مسلم لیگ ق، بی این پی مینگل اور عوامی، اے این پی، پاکستان ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان راہ حق پارٹی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا کہ معاملہ سکروٹنی کمیٹی کے سپرد کرنا ہے یا نہیں۔ سیاسی جماعتوں کے 2014ء سے 2018ء تک کے بنک اکائونٹس کی چھان بین ہوگی۔