خفیہ اکائونٹس کیس ،ایمنسٹی سکیم کے تحت راحت فتح علی پر زیر و ٹیکس عائد
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی موجودگی کا معاملہ نمٹاتے ہوئے زیرو ٹیکس عائد کردیا ہے ۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ گلوکار نے 2014کے دوران خفیہ بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کو ایمنسٹی سکیم کے تحت قانونی شکل دے دی تھی۔