جسٹس فائز نظرثانی کیس‘ 10 رکنی بنچ یکم مارچ کو سماعت کریگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے دس رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال دس رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔