گلگت بلتستان کابینہ کا علی سدپارہ کیلئے سول ایوارڈ کی سفارش کا فیصلہ خاندان کو 30 لاکھ دینے کی منظوری
لاہور (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی چوٹی سرکرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے لئے وفاق سے سول ایوارڈ کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس علی سدپارہ کی قومی خدمات کے ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا۔ مرحوم کے خاندان کو 30 لاکھ روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ میں انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس اینڈ ماؤنٹینرنگ کا نام علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔