ہواوے کی طرف سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد کی حمایت کا اعادہ

کراچی (کامرس رپورٹر)ہواوے کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اور بورڈ ممبر،چن لیفانگ نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی کی طاقت پر یقین رکھنا چاہیئے۔انھوں نے افراد اور بزنسز پر زور دیا کہ وہ بڑی سوچ اختیار کریں اور چھوٹا عمل کریں۔انھوں نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصداور ایک جدت طراز اور ہمہ گیر دنیاکی تعمیر کی حمایت کا اعادہ کیا۔انھوں نے یہ بات ہواوے،گلوبل موبائل ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کیے جانے والے "Connected for Shared Prosperity Forum" سے اپنے کلیدی خطاب میں کہی،جس میں لوگوں نے آن لائن اور ذاتی طور پر شرکت کی اور آپس میں منسلک ایک بہتر دنیا کے لیے پائیدار ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی قدر پر تبادلہ ء خیال کیا۔لیفانگ نے کہا کہ 2020 کے بارے میں ہم سب کے ملے جلے محسوسات ہیں۔عالمی وباء نے ہماری زندگی تبدیل کر کے رکھ دی۔بہت سی چیزیں اب اپنا وجود نہیں رکھتیں اور ہماری اقدار تبدیل ہو گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مسئلہ پر ہمیں کسی عالمی اتفاق رائے تک پہنچنا چاہیئے اور معاشرے کے مفاد کے لیے اس پر اپنی برتری برقرار رکھنے کی خاطر اس کی طاقت پر یقین رکھنا چاہیئے۔یہ خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ کوئی نئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرے گا۔یہ کوئی نئی تشویش نہیں ہے مگر ہم نے دیکھا ہے کہ ٹیکنالوجیکل خطرات پر قابو پانے کے لیے قواعد و ضوابط نافذ کر کے ہم کس طرح اپنا تحفظ کر سکتے ہیں۔