سعودی عرب : گھڑ ریس کی بجائے خواتین کے نت نئے فیشن توجہ کا مرکز
ملتان (سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں ہونے والے دنیا کے مہنگے گھڑ دوڑ مقابلے میں ریس کی بجائے خواتین کا فیشن توجہ کا مرکز رہا،گھڑ دوڑ میں سعودی عرب کے گھوڑے نے امریکی گھوڑے کو شکست دی۔ سعود کپ کے نام سے ہونے والی گھڑ ریس میں خلیجی و یورپی ممالک کے گھڑسواروں نے حصہ لیا۔ ریس سے قبل امریکی گھوڑے شارلٹن کو مرکزی حیثیت حاصل تھی ۔فائنل ریس میں سعودی گھوڑے مشرف نے شارلٹن سمیت تمام گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ریس کے دوران عرب خواتین اپنی سج دھج دکھاتی رہیں اور نت نئے فیشن متعارف کروائے۔ اس دفعہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ گھڑ ریس کے دوران خواتین کے فیشن بھی توجہ کا مرکز رہے۔