Waqt News
Sunday | February 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کے پی کے میں سینٹ ا نتخابات کے لئے جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ بن گئی
  • پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ ،سپریم کورٹ پیر کو صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنائے گی
  • دو سال قبل آج کے دن قوم نے اتحاد ،اپنی صلاحیتوں اور عزم کااظہا ر کیا: معید یوسف
  • پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کی عمدہ بولنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 118 رنز تک محدود کر دیا

 رمضان المبارک اور مہنگائی!!!

Feb 24, 2021 5:33 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 رمضان المبارک اور مہنگائی!!!

صوفیاء  نے اسلام کی بہت خدمت کی ہے۔ اس خطے میں بھی صوفیاء  کا کردار دین کی خدمت کے حوالے سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ صوفیاء  نے اسلام کو حقیقی معنوں میں گھر گھر پہنچایا اور اپنے عمل سے لوگوں کے دل جیتے اور ان تک اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنتوں کو پہنچایا ہے۔ دین کی خدمت کی وجہ سے آج بھی ہزاروں، لاکھوں اور کروڑوں لوگ انہیں یاد کرتے ہیں۔ سالانہ محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سید دیدار علی شاہ کا شمار بھی دین اسلام کے خادموں میں ہوتا ہے۔ عمر نواز ان کے حالات زندگی لکھ بھیجے ہیں وہ قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔ 

بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ کی ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حضرت مولانا سید دیدار علی شاہ الوری

مرجع الفقہاء  و المحدثین مولانا ابو محمد سید محمد دیدار علی شاہ ابن سیّد نجف علی ۳۷۲۱/۶۵۸۱ء  بروز پیر محلہ نواب پورہ الور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے عم مکرم، بزرگ مولانا سیّد نثار علی شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ولادت سے قبل آپ کی والدہ ماجدہ کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا:بیٹی! تیرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو دینِ مصطفویٰ کو روشن کرے گا، اس کا نام دیدار علی رکھنا۔

آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے آباؤ اجداد مشہد سے ہندوستان آئے اور الور میں قیام پذیر ہوئے۔ آپ نے صرف و نحو کی ابتدائی کتابیں الور میں مولانا قمر الدین سے پڑھیں۔ مولانا کرامت اللہ خاں سے دہلی میں درسی کتابوں اور دورہ حدیث کی تکمیل کی۔ فقہ و منطق کی تحصیل مولانا ارشاد حسین رام پوری سے کی۔ سندِ حدیث مولانا احمد علی محدث ِ سہار نپوری اور حضرت مولانا شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی سے حاصل کی۔ حضرت شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی اور مولانا وصی احمد محدث سورتی آپ کے ہم درس تھے۔ آپ سلسلہ نقشبندیہ میں حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی کے مرید اور خلیفہ تھے۔ سلسلہ چشتیہ میں حضرت مولانا سید علی حسین کچھوچھوی اور سلسلہ قادریہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے خلیفہ مجاز ہوئے۔حضرت مولانا سیددیدار علی شاہ اور صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کے درمیان بڑے گہرے دوستانہ مراسم تھے۔ ایک مرتبہ حضرت صدر الافاضل نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کا ذکر کیا اور ملاقات کی رغبت دلائی۔ حضرت سید المحدثین نے فرمایا:بھائی مجھے ان سے کچھ حجاب سا آتا ہے وہ پٹھان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سنا ہے طبیعت سخت ہے لیکن حضرت صدر الافاضل دوستانہ روابط کی بناء پر بریلی لے ہی گئے۔ ملاقات ہوئی تو حضرت مولانا نے عرض کی: حضور مزاج کیسے ہیں؟ اعلیٰ حضرت نے فرمایا: "بھائی کیا پوچھتے ہو، پٹھان ذات ہوں، طبیعت کا سخت ہوں  "۔

 حکومت ایف اے ٹی ایف بارے قوم کو حقائق سے آگاہ کرے، شازیہ مری

کشف کی یہ کیفیت دیکھ کر مولانا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ سر عقیدت نیاز مندی سے جھکا دیا۔ اس طرح بارگاہ رضوی سے نہ ٹوٹنے والا تعلق قائم ہو گیا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ نے حضرت مولانا سیّد دیدار علی شاہ قدس سرہ اور آپ کے قابل صد فخر فرزند مفتی اعظم پاکستان مولانا سید ابو البرکات مدظلہ العالی کو تمام کتب فقہ حنفی کی روایت کی اجازت فرمائی اور اجازت و خلافت عطا فرماتے ہوئے تمام اورادو وظائف کی اجازت فرمائی۔ تکمیل علوم کے بعد ایک سال مدرسہ اشاعت العلوم، رام پورمیں رہے۔ ۵۲۳۱ھ/۷۰۹۱ء  میں الور میں " قوت الاسلام" کے نام سے ایک دارالعلوم قائم کیا۔ پھر لاہور تشریف لا کر جامعہ نعمانیہ میں فرائض تدریس انجام دیتے رہے۔ ۵۳۳۱ھ/۷۱۹۱ء  میں مولانا ارشاد حسین رام پوری کے ایما پر آگرہ میں شاہی مسجد کے خطیب اور مفتی کی حیثیت سے تشریف لے گئے۔ ۰۴۳۱ھ/۲۲۹۱ء  میں دوبارہ تشریف لائے اور مسجد وزیر خاں میں خطابت کے ساتھ درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ ۳۴۳۱ھ/۵۲۹۱ء میں مرکزی انجمن حزب الاحناف قائم کی اور دار العلوم حزب الاحناف کی بناد رکھی، جہاں سے سینکڑوں علماء فضلاء اور مدرسین پیدا ہوئے۔ آج پاکستان کا شاید ہی کوئی شہر یا دیہات ہو گا جہاں حزب الاحناف کے فارغ التحصیل علماء  دینی خدمات انجام نہ دے رہے ہوں۔ حضرت کی ذاتِ ستودہ صفات محتاجِ تعارف نہیں۔ بے باکی اور حق گوئی آپ کی طبیعت ثانیہ بن چکی تھی۔ مخالفتوں کے طوفان آپ کے پائے ثبات کو جنبش نہ دے سکے۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں مرغوب نہ کر سکتی تھی۔ علم و فضل کے تو گویا سمندر تھے۔ کسی مسئلے پر گفتگو شروع کرتے تو گھنٹوں بیان جاری رہتا۔سورہ فاتحہ کا درس ایک سال میں ختم ہوا۔ آپ کے خلوص و ایثار، زہد و تقویٰ، سادگی اور اخلاق عالیہ کے مخالف و موافق سبھی معترف تھے۔ سنینت اور حنفیت کے تحفظ اور فروغ کے لئے آپ نے نہایت اہم خدمات انجام دیں۔ ۲۲رجب المرجب ۰۲اکتوبر ۴۵۳۱ھ/۵۳۹۱ء  کو اپنے رب کریم کے دربار میں حاضر ہوئے اور جامع مسجد اندرون دہلی دروازہ، لاہور میں دفن ہوئے اور آپ کا عرس ہر سال 22 رجب المرجب کو سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید نثار اشرف رضوی کی زیر سرپرستی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر  چوہدری  ریاض سزا معطلی اور ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا

قارئین کرام درحقیقت اپنی اصلاح، قرآن مجید کے احکامات اور سنت رسول صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم پر ہر وقت عمل ہی کامیابی ہے۔ اس کے سوا ہم جو بھی کرتے رہیں وہ تو صرف دکھاوا ہے اور وقت گذارنے کا بہانہ ہے۔ ہم دنیا میں مگن ہیں یہ بھول چکے ہیں کہ مال و دولت کا جمع رہنا یا اس میں اضافہ ہوتے رہنا قطعاً کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔ دنیا کتنے ہی مالدار افراد کو یاد رکھتی ہے۔ کتنے لوگ ہیں جو مال و دولت یا طاقت و اقتدار کی وجہ سے آج بھی یاد رکھے جاتے ہیں لیکن جنہوں نے اللہ اور اللہ کے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کے پیغام کو دنیا میں پھیلایا ہے سینکڑوں برس گذرنے کے بعد بھی لوگ ناصرف انہیں یاد رکھتے ہیں بلکہ ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ ان کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کا عہد بھی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی خدمت کرنے اور اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے کام کرنے کی توفیق عطاء￿  فرمائے۔ آمین

کامونکے:شرا ب برآمد‘ملزم گرفتار

مہنگائی ملک کا بڑا مسئلہ ہے اور مہنگائی سے بڑا مسئلہ اس معاملے میں حکومتی اقدامات کا ہے کیونکہ اب تک حکومت اس مسئلے کو سمجھنے اور سمجھتے ہوئے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت اپنے ہی جاری کردہ نرخوں پر بھی اشیاء  کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے گیس، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود نرخنامہ تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت ایسا کیوں نہیں کر رہی اس کا جواب یہ ہے کہ حکومت نرخنامے میں تبدیلی اس لیے نہیں کر رہی کیونکہ ایسا کرنے سے حکومتی سطح پر مہنگائی کو تسلیم کر لیا جائے گا گوکہ اس معاملے میں اگر کوئی تسلیم نہ بھی کرے، اعتراف نہ بھی کرے تو کیا سچائی چھپ جائے گی۔ حقیقت یہی ہے کہ ہر چیز کی لاگت میں اچھا خاصہ اضافہ ہونے کے بعد اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں واضح فرق پیدا ہوا ہے اور حکومت ناصرف اس فرق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے بلکہ مزید ظلم یہ ہے کہ چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں، گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ کسی میں جرات ہے تو بڑے سٹوروں کا رخ کرے جو حقیقت میں مارکیٹ ریٹ کو خراب کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ دالیں، سبزیاں، گھی، تیل، گوشت کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا پھر یہ گرفتاریاں اور جرمانے کس وجہ سے ہیں۔ دراصل حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ نتیجتاً مہنگائی کا طوفان ہے تو پھر اس دوران ناجائز منافع خوری بھی ہو گی اور ناجائز منافع خوری کی سب سے بڑی وجہ بڑے سٹورز ہیں۔ ان کی اکثریت حکومت کی حمایتی ہے اور کوئی انہیں روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے۔ مارکیٹ کمیٹیوں کا برا حال ہے بلکہ ان کا وجود ہی ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ جہاں یہ حالت ہو وہاں عام آدمی کی کون سنے گا۔ رمضان المبارک میں زیادہ وقت نہیں بچا اس وقت حکومت کیا کرے گی جب مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور بابرکت مہینے میں لوگ بنیادی اشیاء کے لیے مارے مارے پھریں گے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے اب تک تمام ضروری کام کر لیے جاتے ماہ مبارک میں چیزوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، ماہ مبارک کی مناسبت سے کچھ ضروری اور اضافی اشیاء  کی ضرورت پیش آتی ہے ان چیزوں کی ملک بھر میں بلا تعطل فراہمی کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت اگر بنیادی مسائل ہی حل نہ کر سکے تو معمول سے ہٹ کر ہونے والے کام کیسے کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ناکامی صرف کسی ایک شخص کی نہیں ہے۔ یہ سب کی ناکامی ہے۔ یہ وفاق کی ناکامی ہے، یہ صوبوں کی ناکامی ہے۔عام آدمی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور ایک مرتبہ پھر کم آمدنی والے پاکستانیوں کو رمضان کریم میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 معلم کاعلم مکمل اور آنکھ والا ہونا چاہئے:  انوار العارفین

ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین امجد علی نون نے ایک وزیر کی بے جا مداخلت کی وجہ سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ ان کے استعفیٰ پر سیاسی حلقوں میں بہت عجیب عجیب باتیں ہو رہی ہیں۔ ایک بااثر لیکن نہایت کمزور اور ناکام وزیر کے کارنامے زبان زد عام ہیں۔ ملک امجد علی نون کا استعفیٰ اور انہیں تنگ کرنے والے افراد کے خلاف تو ہر سطح پر کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ تحریکِ انصاف کو لوگوں نے ووٹ اپنے مسائل حل کرنے کے لیے دئیے تھے بدقسمتی سے لوگوں کے مسائل حل ہونا تو دور کی بات ہے پی ٹی آئی کے اپنے مسائل ہی حل نہیں ہو رہے۔ یہ وزیر جن کی بے جا مداخلت نے ملک امجد علی نون کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا ہے ان کی کارکردگی یہ ہے کہ اچھے بھلے اتوار بازاروں کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، ماڈل بازاروں کی تباہی بھی اسی وزیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور فراہمی میں تعطل بھی اسی قابل وزیر کے کارناموں میں سے ایک ہے۔ کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ اطلاعات پہنچ رہی ہیں کہ ان کا ایک وزیر ملک کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے کروڑوں لوگ ایک وزیر کی نالائقی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ ایسا کب تک ہوتا رہے گا، کبھی کوئی عام آدمی کی آواز لے کر ایوانِ وزیراعظم جائے گا یا پھر غریبوں کو اکٹھے ہو کر ڈی چوک جانا پڑے گا، اس سے پہلے کہ یہ نوبت حکومت ہوش میں آئے تو یہ اس کے لیے بہتر ہو گا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرام چودھری


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

    Feb 09, 2021 | 11:17
  • واپڈا اور ایس ایس جی سی نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ...

    Dec 18, 2020 | 18:03
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 ...

    Nov 21, 2020 | 16:24
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کے پی کے میں سینٹ ا نتخابات کے لئے جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم ...

    Feb 27, 2021 | 22:47
  • پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ...

    Feb 27, 2021 | 22:40
  • سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ ،سپریم کورٹ پیر کو صدارتی ...

    Feb 27, 2021 | 22:31
  • دو سال قبل آج کے دن قوم نے اتحاد ،اپنی صلاحیتوں اور عزم ...

    Feb 27, 2021 | 21:32
  • پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کی عمدہ بولنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ ...

    Feb 27, 2021 | 20:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عبدالعلیم خان سے ملاقات، پرویز الٰہی اور فواد ...

    Feb 27, 2021
  • فواد چوہدری کے بیان پر ہنگامہ وزیر ستان معاملہ ...

    Feb 27, 2021
  • ’’وجود مرد سے ہے تصویر کائنات میں حسن‘‘

    Feb 27, 2021
  • ’’ذوالفقارؔ ِ علی ؓ،نامِ مولا ؔعلیؓ پر ، نشان ...

    Feb 26, 2021
  • تاجدارِ انبیاء  خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّہ ...

    Feb 26, 2021
  • 1

    بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ...

  • 2

    ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

  • 3

    پاکستان بدستور گرے لسٹ میں

  • 4

    دنیا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کراکے اپنی ذمہ داری پوری کرے

  • 5

    پنجاب حکومت کاتعمیری وژن  ’’نیا پاکستان اپارٹمنٹس‘‘ معاہدہ 

  • 1

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 3

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 4

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 5

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بلدیاتی انتخابات ووٹر کو عزت دو

    Feb 27, 2021
  • ’’ذوالفقارؔ ِ علی ؓ،نامِ مولا ؔعلیؓ پر ، نشان ...

    Feb 27, 2021
  •  کراچی پیکیج کے ثمرات کب نظر آئینگے؟

    Feb 27, 2021
  • الیکشن کمیشن اور ڈسکہ الیکشن 

    Feb 27, 2021
  • اخوت ، نوجوان اور ترقی 

    Feb 27, 2021
  •  خواجہ عمادالدین ۔۔۔زندہ ومثبت کردار 

    Feb 27, 2021
  • یہاں پارٹی ہورہی ہے

    Feb 27, 2021
  • لڑکی والوں نے جہیز میں کیا دیا 

    Feb 27, 2021
  • میر تقی میرؔ کا دیوانِ ہفتم اور معین الدین عقیل

    Feb 27, 2021
  • ٹیکس معاشی ترقی کی بنیاد

    Feb 27, 2021
  • 1

    بجلی کی پیداوار…متبادل ذرائع 

  • 2

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 3

    یقین اور امید 

  • 4

    مکان اور مکین لازم و ملزوم 

  • 5

     وزیر اعظم کے نام بوڑھے پنشنرز کی دردمندانہ اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۵)

  • 2

    الکتاب (۴)

  • 3

    الکتاب (۲)

  • 4

    الکتاب (۱)

  • 5

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 1

    اتفاق

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مقاصد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    آفتاب

  • 2

    اقبال کا قرآنی انداز فکرونظر

  • 3

    زندگی

  • 4

    اقبال

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز کا انتقال

  • 2

    لاہور کا 103 سال پرانا والٹن ائیرپورٹ ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ

  • 3

    امریکا،خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،انٹیلیجنس رپوٹ

  • 4

    شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی، صدف کنول

  • 5

    "طائفی گلاب" چننے اور دنیا میں مہنگا ترین پرفیوم تیار کرنے کا آغاز

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group