ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 159روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 159.20روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے158.90روپے اور قیمت فروخت159روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.90روپے اور قیمت فروخت 159.20روپے ہوگئی۔