سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرز اضافے سے 1807 ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 50روپے کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43روپے کمی سے 94ہزار907روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1410روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔