پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رانا عیش بہادر انتقال کر گئے
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے۔وہ کئی روز سے کرونا کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔جنازہ آج بروز بدھ 24 فروری دوپہر ڈھائی بجے،ڈی بلاک گراؤنڈ، رحمانپورہ کالونی لاہور میں ادا کی جائے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رانا عیش بہادر نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کیلئے لازوال جدوجہد کی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا کہ پیپلزپاٹی ایک بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ رانا عیش بہادر نے آمریت میں قید و بند اور شاہی قلعہ کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔رانا عیش بہادر صاحب کی نمازِ