سعودی عرب میں سالانہ 40 ارب ریال کی غذائی اشیا ضائع
ریاض(پی پی آئی) سعودی عرب میں سالانہ 40 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیا ضائع کی جاتی ہیں۔ 2020 کے دوران زائد المیعاد ناکارہ اشیا کا حجم 300 ٹن تک پہنچ گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں خوراک کا ضیاع سنگین مسئلہ ہے۔وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان الفضلی چار اپریل 2020 کو بیان جاری کر کے خبردار کرچکے ہیں کہ سعودی عرب میں سالانہ چالیس ارب ریال مالیت کی غذائی اشیا ضائع ہو رہی ہیں۔