3.73میگا واٹ کیپٹوسولر پاور پراجیکٹ کی تکمیل
کراچی(کامرس رپورٹر)ریو ن انرجی لمیٹڈ نے جی اینڈ ٹی گروپ کے ساتھ کراچی اور بلوچستان میں3.73میگا واٹ کیپٹوسولر پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔یہ سولر فوٹو وولٹیک پلانٹ اب تک ملک کا سب سے بڑ ا bi -facialپی وی روف ٹاپ ہے۔اس 3.73میگا واٹ فوٹو وولٹیک منصوبے سے سالانہ 6,152میگاواٹ فی گھنٹہ پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے،یہ منصوبہ چار مقامات پر پھیلا ہوا ہے جس میںحب میںواقع گیٹرون،سائٹ و نوری آباد میںواقع مستقیم ڈائنگ اور لانڈھی میںواقع نوواٹیکس شامل ہیں۔اس منصوبے سے حاصل ہونے والی توانائی سائٹ پر استعمال ہوگی اور اس کے نتیجے میںگیس کے استعمال میں کمی واقع ہوگی اور پلانٹ کی مدت معیاد تک 3780ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی کاربن اخراج کی بچت ہوگی۔