مولانا عابد محمود قریشی انتقال کر گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ جدید معہد ام القری میں تفسیر اور عربی ادب کے استاد مولانا عابد محمود قریشی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی اورمقامی قبرستان اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا احمد حسن ،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن ،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ودیگرنے اظہار تعزیت کیا۔