عوام تحریک انصاف کی تبدیلی سے بے زار ہوچکے :جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی تبدیلی سے بے زار ہوچکے ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو تبدیل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ڈھائی سالوں میں عوام کو صرف جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ حکمران منصوبوں کا اعلان تو کرتے ہیں مگر انہیں پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاتا۔ موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر نا اہلی اور ناکامی کا بوجھ پچھلی حکومتوں پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دے دیا جائے۔