جاپان کے سفیر کی جنوبی وزیرستان میں زیر تربیت 4خواتین پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسودا کونینوری نے جنوبی وزیرستان میں زیر تربیت چار خواتین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں جاپانی سفیر نے کہا کہ معصوم خواتین پر دہشتگردوں کے حملے اور ان کی وفات پر گہرا رنج ہے اور میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمی ہونے والوں کی جلد سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ سفیر نے کہا کہ جاپان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کر رہی ہے۔