Waqt News
Tuesday | March 02, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے:الیکشن کمیشن
  • دبئی آنے والے سیاحوں کے ویزوں میں توسیع
  • نائجیریا، مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک
  • بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کی حکومتی پیشکش مسترد
  • کولمبیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ

پرویز رشید سینٹ سے باہر 

Feb 24, 2021 5:14 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پرویز رشید سینٹ سے باہر 

پرویز رشید کے ساتھ میرا ذاتی تعلق بہت پرانا ہے۔کہانی 1969سے شروع ہوتی ہے جب ہم دونوں طلباء سیاست کے ذریعے اس ملک میں ویسا ’’انقلاب‘‘ لانا چاہ رہے تھے جو مائوزے تنگ نے لانگ مارچ کے ذریعے چین میں برپا کیا تھا۔بالآخر خواب دیکھنے کے دن تمام ہوئے۔تعلیم سے فراغت کے بعد ہم دونوں رزق کمانے کی مشقت میں مبتلا ہوگئے۔’’نظریات‘‘ کی گرفت کمزور پڑنا شروع ہوگئی۔میں کل وقتی صحافت کی نذر ہوگیا۔پرویز رشید نے تاہم سیاست سے تعلق برقرار رکھا۔ان دنوں نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے سرکردہ رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں۔ہم دونوں باہم مل بیٹھیں تو شاذہی سیاسی موضوعات کو زیر بحث لاتے ہیں۔اپنے ایام جوانی یاد کرتے ہیں۔فلموں اور موسیقی کا ذکر ہوتا ہے۔وہ میری صحافت میں مداخلت نہیں کرتے۔میں ان کی سیاست پر تبصرہ آرائی سے گریز کرتا ہوں۔

گوجرانوالہ:نجی کالج کے ہمراہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی واک

پرویز رشید سے ذاتی تعلق کا مگر نقصان یہ ہوا کہ موصوف کے بارے میں جو تاثر ہمارے میڈیا کے ایک مخصوص حصے کی جانب سے پھیلایا گیا ہے اسے ٹھوس حقائق کے ذریعے ’’درست‘‘ کرنے کی میںنے کبھی کوشش نہیں کی۔یہ تاثر کہ وہ ’’انتہاپسند‘‘ ہیں۔نواز شریف یا ان کی دُختر جب بھی اپنی جماعت کے ’’سنجیدہ اور تجربہ کار‘‘رہ نمائوں کی جانب سے دکھائی ’’سیدھی راہ‘‘ پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ان دونوںکو ’’بھڑکا‘‘ کر گمراہ کردیتے ہیں۔کئی بار جی چاہا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوئے چند اہم ترین واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے ثابت کروں کہ نواز شریف ’’بھولے تو ہیںمگر اتنے بھی نہیں‘‘۔1993میں مثال کے طورپر جب ان دنوں کے صدر غلام اسحاق خان نواز شریف کی پہلی حکومت کو فارغ کرنا چاہ رہے تھے تو سابق وزیر اعظم اچانک ٹی وی پر نمودار ہوگئے۔’’میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘‘والی تقریر فرمادی۔پرویز رشید کا اس زمانے میں نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں تھا۔پیپلز پارٹی سے مایوس ہوکر کاروبار جمانے کی فکر میں تھے۔غلام اسحاق خان نے جب مذکورہ تقریر کے بعد نواز شریف کو فارغ کیا توپرویز رشید نے ان سے رابطے بڑھائے اور آج تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ’’میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘‘ والی تقریر پرویز رشید نے نہیں کروائی تھی۔’’دوست نوازی‘‘ کے الزام سے خوفزدہ ہوکر لیکن ’’ریکارڈ‘‘درست نہ کرپایا۔

نوشہرہ ورکاں :کھلی کچہری‘ اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کی شکایات سنیں

1993کے بعد نواز شریف صاحب دوبار اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ان دونوں ادوار میں پرویز رشید ہرگز وزراء اور مصاحبین کے اس گروہ میں شامل نہیں تھے جو وزیر اعظم کی جانب سے اپنائی پالیسیوں کی تشکیل میں حتمی کردار ادا کرتا تھا۔اپریل 2016میں تاہم پانامہ پیپرز منظرِ عام پر آئے تو ہمارے ہاں سیاسی تنائو نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ کئی ایسے مقامات آئے جہاں نواز شریف کے دیرینہ وفادار ہونے کے دعوے دار بھی مصلحت آمیز خاموشی اختیار کرنے کو مجبور ہوئے۔وزیر اطلاعات ہوتے ہوئے پرویز رشید کی اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وہ اپنے قائد کی سوچ کو مؤثرانداز میں عوام کے روبرو لائیں۔اس ضمن میں انہوں نے کوتاہی نہیں دکھائی۔بالآخر اس کی بدولت نام نہاد ’’ڈان لیکس‘‘ کے ذمہ دار ٹھہراکر وزارتِ اطلاعات سے فارغ کردئیے گئے۔اپنی فراغت کو بجائے ذاتی توہین سمجھنے کے ’’انتہا پسند‘‘مشہور ہوئے پرویز رشید نے تاہم اقتدار کے کھیل سے جڑی محدودات کا کشادہ دلی سے ادراک کیا۔تمام تر سمجھوتوں کے باوجود اگرچہ نواز شریف بھی بالآخر بچ نہیں پائے۔ سپریم کورٹ نے عوامی عہدوں کے لئے انہیں تاحیات نااہل قرار دے رکھا ہے۔احتساب عدالت نے ا نہیں طویل عرصے کے لئے جیل بھیج دیا تھا۔پرویز رشید کی مبینہ ’’انتہاپسندی‘‘ کے اسیر ہوتے تو آج بھی جیل میں مقید ہوتے۔مسلم لیگ کے ’’سنجید اور تجربہ کار‘‘ رہ نمائوں نے مگر انہیں جیل سے نکال کر علاج کی خاطر لندن بھجوانے کی راہ دریافت کرلی۔ پرویز رشید نے ان کی کوشش کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی۔نواز شریف نے لندن چلے جانے کے بعد طویل خاموشی اختیار کررکھی تب بھی پرویز رشید نے انہیں ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے‘‘ کا ورد کرتے ہوئے دھواں دھار تقاریر کے لئے کبھی نہیں اُکسایا۔ اسلام آباد میں سینٹ کا اجلاس ہوتا تو اس کا رکن ہوتے ہوئے پرویز رشید نے خود بھی ’’انتہا پسند‘‘ تقاریر سے ہمیشہ گریز کیا۔

گوجرانوالہ:چورگینگ کے 3 ارکان گرفتار 

اس کالم میں بارہا اصرار کیا ہے کہ نواز شریف صاحب نے گزشتہ برس کے وسط میں جب خاموشی کا روزہ توڑا تو پرویز رشید جیسے افراد کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔نیب کے لاہور آفس نے مریم نواز صاحبہ کو اس شہر میں خریدی چند زمینوں کی بابت سوالات کا جواب دینے کے لئے طلب کیا تھا۔قانونی ماہرین سے مشورہ کے بعد پارٹی کے ’’سنجید اور تجربہ کار‘‘ رہ نمائوں نے فیصلہ کیا کہ بجائے ذاتی طورپر پیش ہونے کے مریم نواز صاحبہ نیب کو ایک تحریری جواب بھجوادیں۔ لندن میں بیٹھے نواز شریف نے تن تنہا یہ حکم صادر کیا کہ مریم نواز ذاتی طورپر پیش ہوں۔اس فیصلے کی ’’اطلاع‘‘پرویز رشید کو بھی پہنچائی گئی۔وہ مریم صاحبہ کے ہمراہ نیب کے دفتر جانے کو تیار ہوئے۔یہ الگ بات ہے کہ ’’پلس مقابلے‘‘ کی وجہ سے وہ پیشی نہ ہوپائی۔ میڈیا کے ذریعے مگر تاثر یہ پھیلایا گیا کہ نیب کے دفتر کے روبرو ہوئی ہنگامہ آرائی درحقیقت پرویز رشید کے ’’تخریبی‘‘ ذہن کی بدولت ہوئی۔

گیپکو ‘لیسکو‘فیسکو سمیت ڈسکوزمیں 400سے زائد افسروں کا دوہری مراعات لینے کا انکشاف

گزشتہ برس کے ستمبر میں پی ڈی ایم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف صاحب نے اپنے کئی وفاداروں کو حیران وپریشان کردیا تھا۔انتہائی ذمہ داری سے میں دہرارہا ہوں کہ پرویز رشید بھی مذکورہ تقریر سے ’’حیران‘‘ ہوئے تھے۔ تاثر جبکہ یہ پھیلایا گیا کہ مذکورہ تقریر کا متن پرویز رشید جیسے دو یا تین ’’انتہا پسند‘‘ مشیروں نے تیار کیا تھا۔ نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی مسلم لیگ کے سرکردہ رہ نمائوں کی اکثریت بھی یہ محسوس کرتی ہے۔لاہور کی گلیوں میں ایسی مشاورت کو ’’مروادینے‘‘ والے مشورے شمار کیا جاتا ہے۔مسلم لیگ (نون) کے اراکین قومی یا صوبائی اسمبلی کی اکثریت کو تنہائی میں ملیں تو وہ انتہائی بے بسی سے پرویزرشید کو ’’مروادینے‘‘ والے مشوروں کا ذمہ دار بناکر پیش کرتے ہیں۔حتیٰ کہ شہباز شریف صاحب بھی اپنی جماعت کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں پرویز رشید کو اکثر طنزیہ انداز میں ’’کامریڈ‘‘ پکارتے رہے ہیں۔

گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں 100فیصد طلبہ کی حاضر ی کی پالیسی عمل کیا جائیگا

ایسے تمام افراد کو اب مطمئن ہوجانا چاہیے۔پرویز رشید کے سینٹ میں لوٹنے کی گنجائش ختم ہوئی۔ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔اپیل سے بھی کوئی راہ میسر نہیں ہوئی۔ایمان داری کی بات ہے کہ میرے لئے ان کے کاغذاتِ نامزدگی کا مسترد ہونا ہرگز کوئی خبر نہیں تھی۔آج سے تقریباََ دو ماہ قبل چند صحافی اور سیاست دان دوستوں کے ساتھ میں اور پرویز رشید ایک بے تکلف محفل میں موجود تھے۔بجائے گپ شپ میں وقت ضائع کرنے کے میں نے دوستانہ فکرمندی سے اس خدشے کا ڈٹ کر اظہار کیا کہ پرویز رشید کو سینٹ کے آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا۔وہ ’’تکنیکی‘‘ بنیادوں پر نااہل قرار دئیے جائیں گے۔اس محفل میں موجود تمام افراد نے میری رائے سے شدید اختلاف کیا۔مجھے سمجھانے کی کوشش ہوئی کہ نواز شریف اور مریم صاحبہ بتدریج اپنی محدودات دریافت کرلینے کے بعد اب ’’ذمہ دار سیاست‘‘ کرنا شروع ہوگئے ہیں۔پرویز رشید کی ممکنہ نااہلی انہیں خواہ مخواہ کا اشتعال دلائے گی۔

میں اپنی رائے پر مسلسل ڈٹا رہا۔گزشتہ اتوار کے دن چند صحافی دوستوں کے ہمراہ ایک ظہرانے میں موجود تھا۔ وہاں بیٹھے سب دوستوں کی رائے تھی کہ ’’واجبات‘‘ ادا کرنے کے بعد پرویز رشید بآسانی سینٹ کے امیدوار بن جائیں گے۔میری خوفزدہ جبلت مگر خوش گمانی سے بہلنے کو تیار نہیں ہوئی۔پرویز رشید کا سینٹ سے باہر رہنا دیوار پرلکھا نظر آرہا تھا۔یہ کالم لکھنے تک میری ان سے بات نہیں ہوئی ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے موصو ف کے منگل کی صبح لیکن جوبیانات دیکھے ہیں انہیں پڑھنے کے بعد اعتماد سے لکھ سکتا ہوں کہ پرویز رشید کو بھی اب سمجھ آگئی ہے کہ ان کے لئے وطن عزیز میں معافی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔اقتدار کے کھیل میں ایسے واقعات ہوا کرتے ہیں۔فیض احمد فیض نے ان واقعات ہی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ’’ہم جو تاریک رہاہوں میں مارے گئے‘‘ والی نظم لکھی تھی۔ یہ سوال مگر اپنی جگہ برقرار رہے گا کہ پرویز رشید کے ’’نااہل‘‘ قرار پاجانے کے بعد نواز شریف سے ’’انتہا پسند‘‘ بیانات اب کون دلوائے گا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نصرت جاوید

نصرت جاوید


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
متعلقہ خبریں
  • اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، وزیراعظم اپنی مدت ...

    Aug 22, 2020 | 15:37
  • پرویز رشید جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی ...

    Feb 23, 2021 | 14:04
  • سینیٹ الیکشن :مجھے بےبنیاد الزام پر نا اہل کیا گیا:ن لیگی ...

    Feb 23, 2021 | 11:59
  • پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل سماعت ...

    Feb 22, 2021 | 12:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے:الیکشن ...

    Mar 02, 2021 | 13:33
  • دبئی آنے والے سیاحوں کے ویزوں میں توسیع

    Mar 02, 2021 | 13:32
  • نائجیریا، مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

    Mar 02, 2021 | 13:24
  • بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کی حکومتی پیشکش مسترد

    Mar 02, 2021 | 13:21
  • کولمبیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ

    Mar 02, 2021 | 13:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • اپوزیشن کو کورم کی نشاندہی پر سبکی ، ارکان گپیں ...

    Mar 02, 2021
  • سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

    Mar 02, 2021
  • ارشاد نامہ!!!!!!!!!

    Mar 01, 2021
  • پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

    Mar 01, 2021
  • 1

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 2

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 3

    انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب 

  • 4

    بے اصول اور مکار دشمن کے لئے ہمارے گھوڑے ہمہ وقت تیار ہیں 

  • 5

    تحفظ ناموس رسالت اصل ایمان ہے

  • 1

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 2

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 3

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 4

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سپریم کورٹ کی حتمی رائے۔ اب اپنا کتھارسس کر لیں 

    Mar 02, 2021
  • سوداور بینکاری نظام پر ایک قابل ذکر مکالمہ

    Mar 02, 2021
  • عطائیت قتل گاہیں ہیں!

    Mar 02, 2021
  •  سینٹ انتخابات اور جوڑ توڑ 

    Mar 02, 2021
  • گھوڑا اور گھاس!

    Mar 02, 2021
  • گُلوں کے رنگ و بوُ نے ۔۔۔۔

    Mar 02, 2021
  • خلائی مشن، ’’سپارکو‘‘ کو فعال کرنے کی ضرورت

    Mar 02, 2021
  • سالار صحافت، حمید نظامی

    Mar 02, 2021
  • جرائم کی سب سے بڑی وجہ۔۔۔بیروزگاری!

    Mar 02, 2021
  • کیا عمران خان داخلی اور خارجی محاذ پر کامیاب ہوں ...

    Mar 02, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت 

  • 2

    محافظ فرشتے

  • 3

    الکتاب (۶)

  • 4

    الکتاب (۵)

  • 5

    الکتاب (۴)

  • 1

    سلامتی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    جدوجہد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد

  • 1

    سحر

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    نشیب و فراز

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 3

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت میں خاتون نے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیج کر ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  • 2

    خاتون اول بشریٰ عمران کامزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ،قیام و ...

  • 3

     افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں اربوں امریکی ڈالر ضائع ہوئے ۔ ...

  • 4

    بل گیٹس کا بٹ کوائن خریدنے سے متعلق اہم مشورہ

  • 5

    بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group