شہرسلطان: پولیس کے ستائے 11افراد کی تھانے کے سامنے خودسوزی کی کوشش
شہر سلطان (نامہ نگار) پولیس تھانہ شہر سلطان کے ستائے نوجوان کی پورے خاندان کے ہمراہ تھانہ کے سامنے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی ۔ نواحی قصبہ عنائیت پور کے محمد جعفر گبول اور بیٹے شہزاد گبول کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑا ہوا‘ تھانہ شہرسلطان کی جانب سے بار بار چکر لگانے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر پورے خاندان کے گیارہ افراد جن میں خواتین بچے بھی تھے نے خود کو پٹرول میں بھگولیااور خودسوزی کرنے والے ہی تھے کہ اچانک کسی نے محرر تھانہ شہرسلطان کو اطلاع کردی۔ پولیس نے تمام افراد کو خود سوزی سے بچا لیا۔